ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانس:مارسیلی میں ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں دو افراد ہلاک

فرانس:مارسیلی میں ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں دو افراد ہلاک

Tue, 03 Oct 2017 12:45:53    S.O. News Service

پیرس،2؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں اتوار کے روز مرکزی ٹرین اسٹیشن پر چاقو سے مسلح ایک شخص نے دو افراد کو وار کر کے ہلاک کردیا ہے۔وہاں گشت پر مامور فوجیوں نے اس حملہ آور کو گولی مار دی ہے۔ایک مقامی عہدے دار اولیور ڈی مزائرے نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے چاقو حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مارسیلی کی پولیس نے شہر کے مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سینٹ چارلس اسٹیشن کے آس پاس آنے سے گریز کریں۔فوری طور پر اس واقعے کے محرک کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔


Share: